-
آج موسم کافی خوشگوار تھا اور کیء دنوں کی مسلسل بارش کے بعد سورج نمودار ہوا۔مگر میں موسم سے محظوظ نہ ھو پایا چونکہ دانت کا درد شدت اختیار کر گیا تھا۔
کمال تو تب ہوا جب میں بازار سے گزرا اور میں نے پلاوء کی دوکان پر پہلی مرتبہ سیخ کے کباب لگتے دیکھے اور بےنیازانہ گزر گیا۔ کیء گھنٹوں کے بعد خیال آیا اور سوچنے لگ ا کہ کہ یھ کیوں کر ممکن ہوا۔
کم از کم کھاتا نہیں تو خرید کر ہی رکھ لیتا اور کچھ دیر بعد جب بھوک عود کر آتی تو کھا لیتا۔ مگر دانت کے درد کی وجہ سے ذہن دو تین دنوں سے کھانے پینے کے تصور سے بیزار ھو گیا تھا شاید اسلےء منہ میں پانی بھی نہ آیا۔
Is the text above readable? Please tell me if you find something wrong with it.
Filed under: Urdu Blog | 3 Comments »
